(یو این آئی) نائب صدر جمہوریہ محمد حامد انصاری نے طلبا سے ملک کے آئین میں باوقار ،سماج واد، سیکولر اور جمہوری اقدار کو مضبوط کرنے کی اپیل کی ۔
مسٹر انصاری نے آج ریاستی راجدھانی پٹنہ کے باوقار
اسکولوں میں شمار سینٹ مائیکل اسکول کے طلبا کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران ملک کے آئین کے پہلے صفحہ کو پڑھنے کی تلقین کی۔
خیال رہے کہ آئین کے پہلے صفحے پر درج دیباچہ کو 'آئین کی کنجی ' کہا جاتا ہے۔